پاکستانی سیاست کے دو بہت بڑے نام تحریک انصاف میں شامل ،،کھلاڑیوں کا رقص

پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب میں انتہائی اہم کامیابی حاصل ہو گئی ہے ۔ ایک نہیں بلکہ دو دواہم شخصیات کی وکٹیں اڑا لی گئی ہیں ۔ ایک موجود ہ اور ایک سابق رکن اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ آئندہ ایک سے دو روز میں چئیرمین پی ٹی آئی سے بنی گالا میں ملاقات کے بعد پارٹی

میں شمولیت کا باضابطہ اعلان متوقع ہے ۔ نئے شامل ہونے والوں میں ایم پی اے چودھری عامر سلطان چیمہ اور چودھری منیب سلطان چیمہ شامل ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں چودھری عامر سلطان کا کہنا

ہے کہ اس وقت اگر کوئی کرپشن کے خلاف حقیقی معنوں میں جنگ لڑ رہا ہے تو وہ عمرا ن خان ہیں ۔ وہی قوم کی امیدوں کی کرن ہیں ۔ بلاامتیاز احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے، عمران خان نے کرپٹ عناصر کو بے نقاب کرکے ملک وملت پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.