تحریک انصاف کے ایم این اے سر پر ایسی چیز رکھ کر قومی اسمبلی پہنچ گئے کہ ارکان اسمبلی ہل کر رہ گئے

بجلی کی اووربلنگ کیخلاف تحریک انصاف کے ایم این اے ساجد نواز نے انوکھااحتجاج کیا اور قومی اسمبلی میں بجلی کے بلوں کا ہار اور ٹوپی

پہن کر آگئے۔ وزیر مملکت عابد شیر علی نے ان کے اس احتجاج کو ٹوپی ڈرامہ قرار دے دیا اور کہا کہ یہ ملک ان لوگوں کیلئے بنا ہے جو بجلی کے بل ادا کرتے ہیں، ساجد قانون سازہیں،انہیں چوروں کاساتھی نہیں ہونا چاہیے ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیر صدارت جاری قومی اسمبلی کے اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب تحریک انصاف کے ایم این اے ساجد نواز گلے میں بجلی کے بلوں کا ہار لٹکا کرایوان پہنچے، انہوں نے بجلی کے بلوں کی ٹوپی بھی پہن رکھی تھی۔ ایم این اے ساجد نواز نے کہا کہ بجلی کے جعلی بل بھیجے جاتے ہیں ایسے میٹر جو ہیں ہی نہیں

News 1521100039 3118

ان کے بل بھی بھیجے جاتے ہیں، انہوں نے اپنے گلے میں 2 کروڑ روپے کے بلوں کا ہار پہن رکھا ہے۔وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے ایم این اے ساجد نواز کے احتجاج کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں یکساں نظام نافذ ہے اور کہیں بھی اوور بلنگ نہیں ہورہی۔ بجلی مفت خوروں کیلئے نہیں ہے یہ ملک ان لوگوں کیلئے ہے جو بجلی کے بل ادا کرتے ہیں، قومی اسمبلی میں یہ ٹوپی ڈرامے نہیں چلیں گے ، بل دیں گے تو بجلی ملے گی ورنہ نہیں۔ عابد شیر علی نے ساجد نواز کو مخاطب کرکے کہا کہ یہ ڈرامہ وہ بھی کرسکتے ہیں، یہ قانون سازہیں، انہیں چوروں کاساتھی نہیں ہوناچاہیے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.