عمران خان کی جانب سے پنڈی بوائے کو شاندار سرپرائز ۔۔۔ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے شیخ رشید کو کون سی وزارت دی گئی ہے؟ بڑی بریکنگ نیوز آ گئی

عمران خان نے شیخ رشید کی وزارت کا فیصلہ کر لیا، پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو وفاقی وزارت داخلہ کا عہدہ دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے 25 جولائی کے عام انتخابات میں حاصل کرنے والی تاریخی کامیابی کے کئی روز بعد،

اب اہم حکومتی عہدوں کیلئے ناموں کا اعلان کرنا شروع کردیا ہے۔تحریک انصاف اب تک وزیراعلی خیبرپختونخواہ، اسپیکر قومی اسمبلی اور گورنر پنجاب کے عہدوں کے ناموں کا اعلان کر چکی ہے۔ محمود خان وزیراعلی خیبرپختونخواہ، اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی اور چوہدری محمد سرور گورنر پنجاب کیلئے نامزد کیے گئے ہیں۔ جبکہ اب تحریک انصاف نے گورنر خیبرپختونخواہ کے نام کا بھی اعلان کردیا ہے۔عمران خان نے گورنر خیبرپختونخواہ کے نام کی منظوری بھی دے دی ہے۔تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان نئے گورنر خیبرپختونخواہ ہوں گے۔ شاہ فرمان کو گورنر خیبرپختوںخواہ کیلئے نامزد کرنے کا فیصلہ عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں ہونے والے تحریک انصاف کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔ جبکہ اسی اجلاس میں عمران خان کے قریبی ساتھی پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی وزارت کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے شیخ رشید کو وفاقی وزارت داخلہ کا عہدہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔ حکومت تشکیل پانے کے بعد شیخ رشید کو وزارت داخلہ کا عہدہ مل جائے گا۔(س)

Source

Comments are closed.