وی آئی پی کلچر کے خاتمے کی طرف پہلا قدم ۔۔۔اسلام آباد میں تحریک انصاف کے نامور سیاستدان نے شاندار مثال قائم کر دی

پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات 2018ء میں واضح برتری حاصل کی تو پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ کے لیے ناموں پر غور کرنا شروع کردیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ، شفقت محمود یا عارف علوی کو

اسپیکر قومی اسمبلی،، جبکہ شیریں مزاری کو وزیر دفاع بنائے جانے کا امکان ہے۔جبکہ پارٹی کے رہنما اسد عمر کو پہلے ہی پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان وزارت خزانہ کےعہدے کے لیے نامزد کر چکے ہیں تاہم اب ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ملکن کے ممکنہ وزیر خزانہ کو کُرسیاں لگاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اسد عمر نے اسلام آباد کے حلقہ این اے 54 میں عوامی خدمت کے جذبے سے

سرشار ہو کر حلقے کے ورکرز کے لیے منعقد کی گئی ایک تقریب میں کُرسیاں لگانا شروع کر دیں۔اسد عمر کے اس عوامی انداز کو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے اسد عمر کی اس ویڈیو کو دیکھ کران کے عوامی انداز کو خوب سراہا ۔ سوشل میڈیا صارفین کاکہنا تھا کہ سابق حکمران جماعتوں کے کامیاب ایم این ایز کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد ، یہاں تک کہ الیکشن کے

دن کے بعد سے ہی غائب ہو جاتے ہیں اور بارہا رابطہ کرنے پر بھی عوام یا ورکرز سے ملاقات نہیں کرتے لیکن پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے انتخابات میں کامیاب ہونے کے باوجود اپنی شخصیت کی عاجزی اور انکساری ختم نہیں ہونے دی ۔انہوں نے الیکشن میں کامیاب ہونے کے باوجود تکبر نہیں کیا اور این اے 54 میں ورکرز کے لیے منعقد کردہ تقریب میں خود کُرسیاں لگاتے رہے۔ یاد رہے کہ

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر این اے 54 سے 56945 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما انجم عقیل خان 32991 ووٹ لے سکے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کے اس عوامی انداز کو دیکھ کر صاف لگتا ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے جس تبدیلی کا وعدہ کیا تھا وہ تبدیلی آ گئی ہے اور اسد عمر کا عوامی انداز اس بات کی عملی مثال ہے۔(ش،ز،خ)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.