پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعلی پنجاب کے لئے اوریا مقبول جان اور یعقوب طاہر اظہار کے نام دے دیئے

نگران وزیراعلی پنجاب کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے دو نام حکومت کو دے دیئے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کا کہنا ہے کہ اوریا مقبول جان اور یعقوب طاہر اظہار کے نام ہم نے دے دیے ہیں،توقع ہے پرسوں کی ملاقات میں کوئی حتمی نتیجہ نکل آئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود الرشید کا کہنا تھا کہ اسپیکر صاحب کی درخواست پر آج کی میٹنگ ہوئی کہ ڈیڈلاک کی پوزیشن کو ختم کیاجائے ہم نے نگران وزیراعلی پنجاب کے لئے اوریا مقبول جان اور یعقوب طاہر اظہار کے نام دیے ہیں۔توقع ہے پرسوں کی ملاقات میں کوئی حتمی نتیجہ نکل آئے ابھی اسپیکر کے ساتھ دوبارہ میٹنگ کا ٹائم طے ہوگا ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یعقوب طاہر تحریک انصاف کےسرگرم رکن بھی ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.