تحریک انصاف دوسروں کو نکالتے نکالتے خود نکلنے والی ہے اور انکے سوٹ کیس تیار ہو چکے ہیں: نبیل گبول کا دعویٰ

نبیل گبول کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا طوفان حکومت کو تباہ کرنے کے لیے تیار ہے، سب سے پہلے اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تھریک عدم اعتماد لائی جائے گی، تھریک انصاف کے سوٹ کیس تیار ہیں، نکالتے نکالتے یہ لوگ خود نکلنے والے ہیں، میں
حیران ہوں کہ عمران خان صرف اپنی حکومت بچانے کے لیے کیوں ایسے اقدامات کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا طوفان حکومت کو تباہ کرنے کے لیے تیار ہے، سب سے پہلے اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تھریک عدم اعتماد لائی جائے گی، تھریک انصاف کے سوٹ کیس تیار ہیں، نکالتے نکالتے یہ لوگ خود نکلنے والے ہیں، میں حیران ہوں کہ عمران خان صرف اپنی حکومت بچانے کے لیے کیوں ایسے اقدامات کر رہے ہیں،اتحادی بھی انکا ساتھ چھوڑ رہے ہیں، ایم کیو ایم ایک بار پھر نائن زیرو کا دفتر کھولنے اج رہی ہے جس کی یقین دہانی عمران خان کی جانب سے کروا دی گئی ہے۔

نبیل بول کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو سب جانتے ہیں کہ وہ بھی ایم کیو ایم کوساتھ ملا سکتے ہیں، اس وقت عمران خان کو سردار اختر مینگل اور چودہدری برداران بلیک میل کررہے ہیں اور اوپر سے ہم اور ن لیگ ایک ہوگئے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.