تحریک انصاف جنوبی پنجاب سے قومی اسمبلی کی کتنی سیٹیں جیتنے کی پوزیشن میں ہے ؟ نامور میڈیا گروپ کی تازہ ترین رپورٹ سامنے آ گئی

تحریک انصاف جنوبی پنجاب سے قومی اسمبلی کی 30سے 32نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی ۔ مسلم لیگ ن پانچ سے چھ جبکہ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی کا چار سیٹیں حاصل کر سکتی ہے ۔نجی نیوز چینل کے سپیشل انتخابی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے ملتان سے

مقامی بیورو چیف کا کہنا ہے کہ اس و قت جنوبی پنجاب میں تحریک انصاف کی پوزیشن بہت مضبوط نظر آرہی ہے اور اس کی وجہ عمران خان کی جانب سے جنوبی صوبہ کی حمایت ہے جس کی وجہ سے سرائیکی پٹی میں تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور یہ بات

واضح نظر آرہی کہ تحریک انصاف سرائیکی پٹی سے قومی اسمبلی کی 30سے 32نشستیں حاصل کرلے گی جبکہ ن لیگ پانچ اور پیپلز پارٹی چار نشستوں پر کامیاب ہو سکتی ہیں۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ میں لندن سے ووٹ کاسٹ کرنے پاکستان آیا ہوں،تمام پاکستانی ووٹ ضرور ڈالیں۔الیکشن کے لئے میرے ووٹ سمیت ہر پاکستانی کا ووٹ بہت ضروری ہے ۔نجی نیوزچینل کی الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا ہے کہ میرا ووٹ لاہور کے علاقے سمن آباد میں ہے اور میں یہ

ووٹ کاسٹ کرنے لندن سے آیا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لئے صرف میرا ووٹ ضروری نہیں ہے بلکہ ہر ایک کا ووٹ ضروری ہے اور میری خواہش ہے کہ سب لوگ اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔ انہوں نے کہا پاکستانی جس کومرضی ووٹ دیں لیکن باہر نکلیں اور ووٹ ضرور کاسٹ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ ڈالنے کے لئے اگر لائنوں میں لگنا ہے تو یہ اپنے مستقبل کیلئے ہوگا ۔ووٹ ڈالنے کے لئے تھوڑ ی بہت قربانی تو دینی پڑے گی ۔ہنگ پارلیمنٹ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس سے تھوڑے بہت مسائل تو ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ خواتین کو ووٹ ڈالنے کیلئے گھر سے نکلنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کے شہری کو تین چار چیزیں چاہئے ہوتی ہیں جن میں تعلیم ، صحت اور سکیورٹی کے مسائل ہیں اور اس کے ساتھ ہمیں اپنے ادارے مضبوط ہونے چاہئے ۔ اس لئے جو بھی حکومت آئے اس کو چاہئے کہ ان مسائل کو حل کرے ۔(ش۔ز۔م)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.