معروف پی ٹی آئی رہنما بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ میں واقع سابق وفاقی وزیر، سابق گورنرپنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما غلام مصطفی کھر کے زرعی فارم پر بجلی چوری پکڑی گئی۔
لیسکو حکام نے چھاپہ مار کر بجلی چوری پر دو ٹھیکیداروں عمر فاروق ڈھلوں سکنہ مغل والا اور عباس ارشاد سکنہ جنڈیالہ کومین سپلائی لائن سے ڈائریکٹ دو عد موٹریں لگاکر بجلی چوری کرنے کی پاداش میں ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ کردیا اور مقدمہ کے اندراج کیلئے تھانہ نارنگ منڈی میں درخواست دے دی۔ واضح رہے کہ
غلام مصطفی کھر نے اپنا زرعی رقبہ ٹھیکہ پر دے رکھا ہے اور بجلی کا میٹر غلام مصطفی کھر کے نام ہے، بجلی چوری کی اطلاع ملنے پر ایس ڈی او عبدالرحمن چیئرمین واپڈا نے عملے کے ہمراہ چھاپہ مارا۔