"تحریک انصاف تجاوزات کے خلاف آپریشن میں منافقت کر رہی ” حسن نثار حکومت پر برس پڑے
تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ ہمارامعاشرہ بے حسی کا شکارہے ،تحریک انصاف بنیادی طور پر منافقت کررہی ہے ، چاہتی ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی ہوجائے اور ووٹ بینک بھی متاثر نہ ہو۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ ہر شخص کو اپنے مقدمے تک محدود رہناچاہئے ، اپوزیشن سے کس بات کا انتقام لیا جارہاہے اور انتقام لے کون رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوجمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں ان کو تو اپنی سمجھ نہیں آرہی ، حکومت نے انتقام کیا لیناہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا معاشرہ بے حسی کاشکارہے ، یہ حقیقی احتساب ہے جس کوانتقام کہا جارہاہے ۔
ان کاکہنا تھا کہ تجاوزات پر تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی بہت گندی سطح کی منافقت کررہی ہیں،تحریک انصا ف کی جانب سے خواہ مخواہ دفاع کیا جارہاہے ، ان کاکہنا تھا کہ قاتل امیر یا غریب نہیں ہوتا ، قاتل قاتل ہوتاہے ، تحریک انصاف چاہ رہی ہے کہ تجاوزات کےخلاف آپریشن بھی ہوجائے اور ووٹ بینک بھی ختم نہ ہو، یہ نہیں ہوتا ،تحریک انصاف بنیادی طور پر منافقت کررہی ہے ۔