تحریک انصاف تو جیسے سب کچھ پہلے ہی سوچ کر اور پلان کر کے آئی تھی ۔۔۔۔۔۔ انتہائی طاقتور بیورو کریٹس کا اثر ورسوخ ختم کرنے کیلیے ایسی کارروائی ڈال دی کہ پی پی پی اور (ن) لیگ والے منہ دیکھتے رہ گئے،
وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ میں 11سال سے زائد عرصے تک اہم عہدوں پر فائز با اثر افسران کی خدمات پنجاب اور دیگر صوبوں کے حوالے کر نے پر صوبائی حکومت پریشان ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے داماد 21 گریڈ کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے سینئر ممبر بورڈ آف
ریونیو اقبال حسین درانی کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات بلوچستا ن حکومت کے حوالے کردی گئیں ،اسی طرح موجودہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے بہنوئی 21 گریڈ کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے افسر سید آصف حیدر شاہ کی خدمات حکومت پنجاب کے حوالے کر دی گئیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ کے اعتماد والے قریبی افسر اور ان کے پرنسپل سیکریٹری 21 گریڈ کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے محمد سہیل راجپوت کی خدمات بھی حکومت پنجاب کے حوالے کر دی گئیں ۔ وفاقی حکومت نے 21 گریڈ کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے افسر سیکریٹری بلدیات سندھ خالد حیدر شاہ کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کر دیں ۔ صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو کے قریبی افسر کمشنر شہید بینظیر آباد 21 گریڈ کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے افسر اکرم خواجہ کی خدمات بھی پنجاب حکومت
کے حوالے کر دی گئیں، جب کہ حکومت پنجاب میں اہم عہدے پر فائز 21 گریڈ کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے افسر محمد اسد اسلام ماہنی کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کر دی گئیں ۔ پنجاب حکومت میں اہم عہدے پر فائز 21 گریڈ کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے افسر کیپٹن ریٹائرڈ نعیم نواز کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کر دی گئیں ۔ خیبر پختونخوا حکومت میں تعینات 21 گریڈ کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے افسر کیپٹن ریٹائرڈ منیر اعظم کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات بلوچستان حکومت کے حوالے کر دی گئیں ۔
پنجاب حکومت میں تعینات 21 گریڈ کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے افسر ندیم ارشاد کیانی کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات بلوچستان حکومت کے حوالے کردی گئیں ۔ خیبر پختونخوا حکومت میں تعینات 21 گریڈ کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے افسر کیپٹن ریٹائرڈ سید وقار الحسن کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کر دی گئیں ۔پنجاب حکومت میں تعینات 21 گریڈ کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے افسر محمد اجمل خان کا تبادلہ کر کے کیبنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی مختلف افسران کو اہم عہدوں پر فائز کردیا ، جس میں 19گریڈ کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے افسر اور
ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایولیشن اسکول ایجوکیشن محمد نواز سوہو کا تبادلہ کر کے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ مقرر کر دیا گیا ہے ، جہاں سے 18گریڈ کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے افسر شہزادفضل عباسی کا تبادلہ کر کے ڈپٹی سیکریٹری محکمہ خزانہ مقرر کر دیا گیا ۔ایڈیشنل کمشنر ون لاڑکانہ 19گریڈ کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے افسر نثار احمد میمن کا تبادلہ کر کے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ مقرر کر دیا ہے ، جب کہ وہاں سے 18گریڈ کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے افسر لیاقت علی بھٹی کو محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کو آرڈی نیشن محکمے میں رپورٹ
کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔ایڈیشنل کمشنر ٹو ایکس پی سی ایس کیڈر کے گریڈ 18 کے افسر محمد آصف جمیل شیخ کا تبادلہ کر کے ڈپٹی کمشنر تھر پارکر مٹھی مقرر کر دیا گیا ہے ، جب کہ وہاں سے ایکس پی سی ایس کیڈر کے گریڈ18 کے افسر غلام قادر جونیجو کو تبادلہ کر کے انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر ( ای اینڈ آئی )بورڈ آف ریونیو سندھ حیدرآباد مقرر کر دیا گیا ہے ۔ 18 گریڈ کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے افسر اور ڈپٹی سیکریٹری وزیر اعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ کیپٹن فرید مصطفی کا تبادلہ کر کے ڈپٹی کمشنر جامشورو مقرر کر دیا گیا ہے ، جب کہ وہاں سے 18گریڈ کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کی افسر شازیہ قاضی کا تبادلہ کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن اینڈ ایچ آر)پی آئی یو کراچی مقرر کر دیا گیا ہے ۔ کمشنر سکھر ڈویژن اور20 گریڈ کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے افسر منظور علی شیخ کو کمشنر لاڑکانہ ڈویژن کا اضافی چارج سونپا گیا ہے ۔ڈپٹی سیکریٹری محکمہ خزانہ ایکس پی سی ایس کیڈر کے افسر غلام مرتضیٰ شیخ کا تبادلہ کر کے ڈپٹی کمشنر سکھر مقرر کردیا گیا ہے ، جب کہ وہاں سے 18گریڈ کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے افسر رحیم بخش میتلو کا تبادلہ کر کے ڈپٹی سیکریٹری محکمہ داخلہ مقرر کردیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز کئی تبادلے کیے گئے تھے جن میں محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈ زاور محکمہ ہائر ایجوکیشن کے
سیکریٹری عبدالکبیر قاضی کا تبادلہ کر کے محکمہ داخلہ کا سیکریٹری مقرر کردیا گیا ہے ۔ محکمہ داخلہ سے سیکریٹری ہارون احمد خان کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور انہیں سیکر یٹری اسپورٹس اور امور نوجوان مقرر کر دیا گیا ہے ، جب کہ وہاں سے نیاز حسین عباسی کا تبادلہ کر کے محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کو آرڈی نیشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔سیکریٹری اطلاعات اور آرکائیو شاہد پرویز قاضی کا تبادلہ کر کے سیکریٹری محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی مقرر کر دیا گیا ہے اور وہاں سے عالیہ شاہد کا تبادلہ کرکے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈ ز کا سیکریٹری مقرر کر دیا گیا ہے ، جب کہ انہیں محکمہ ہائر ایجوکیشن کا اضافی چارج دیا گیا ہے ۔ڈائریکٹر جنرل سندھ سول سروسز اینڈ لوکل گورنمنٹ اکیڈمی عبدالرشید سولنگی کا تبادلہ کر کے محکمہ سیکریٹری اطلاعات اور آرکائیو مقرر کردیا گیا ہے ۔
سیکریٹری محکمہ کالجزایجوکیشن لبنیٰ صلاح الدین کا تبادلہ کر کے صوبائی محتسب کا سیکریٹری مقرر کردیا گیا ہے ، جب کہ صوبائی محتسب کے سیکریٹری پرویز احمد سیہڑ کا تبادلہ کر کے سیکریٹری محکمہ کالجزایجوکیشن مقرر کردیا گیا ہے ۔ کمشنر لاڑکانہ نوید احمد شیخ کا تبادلہ کر کے محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کو آرڈی نیشن کا سیکریٹری مقرر کر دیا گیا ہے ، جب کہ سجاد جمال ابڑو سے محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کو آرڈی نیشن کے سیکریٹری کا چارج واپس لے لیا گیا ہے ۔(ع،ع)