پنجاب حکومت کا وزراء کے لیے 70 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے عوامی نمائندوں کے لیے 70 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب میں تحریک انصاف حکومت کے بچت دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، حکومت پنجاب نے ستمبر میں نئی گاڑیاں نہ خریدنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب وزراء نے پرانی گاڑیاں لینے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد حکومت نے عوامی نمائندوں کے لیے 70 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس اینڈ جی اے ڈی ٹرانسپورٹ پول نے گاڑیاں خریدنے کی سمری تیار کرلی، حکام ٹرانسپورٹ پول کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی خریداری کا کیس کفایت شعاری کمیٹی میں لے جایا جائے گا، مجبوری ہے جس کی وجہ سے گاڑیاں خریدنے کی سمری بھجوائی گئی۔

دوسری جانب محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ نئی گاڑیاں خریدنے کے حوالے سے کیس ہمارے پاس آیا ہے تاہم کمیٹی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے گی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.