پنجاب کا وہ ضلع جس کے تمام حلقوں میں پی ٹی آئی کی جیت یقینی مگر۔۔۔ اس کامیابی کی اصل وجہ عمران خان نہیں بلکہ کون ہے؟ پارٹی کارکنوں کے لیے بڑا سرپرائز آ گیا
پنجاب کے شہر اٹک کی سیاست کے لازوال ستارے میجر (ر)طاہر صادق کی مقبولیت آئے روز بڑھتی چلی جا رہی ہے.ان کے تحریک انصاف میں شامل ہوتے ہی کئی سیاسی دھڑوں نے اختلافات کو سمیٹ کرکے میجر گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیاہے.این اے 55اور این اے 56دونوں میں میجر (ر)طاہر صادق کو اٹک کی سرکردہ شخصیات ،
یونین کونسلوں کے چئیرمینوں اور یونین کونسلروں ، سابق ارکان اسمبلی ، یہاں تک کہ مخالف امیدواروں کے انتہائی قریبی افراد کی بھی حمایت حاصل ہو گئی ہے. جس کے بعد الیکشن سے پہلے ہی اٹک کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں تحریک انصاف کی کامیابی یقینی نظر آرہی ہے.تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 56,55میجر (ر) طاہر صادق کو مسلم لیگ(ن) کے ضلع اٹک اور 3تحصیلوں کے صدور، سابق امیدوار ان صوبائی
اسمبلی، میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمین، وائس چیئرمینوں اور کونسلروں سمیت 90 اہم سیاسی دھڑوں اور بڑے گروپوں نے مکمل حمایت کا یقین دلا دیا، روزانہ کی بنیاد پر 15سے 20دھڑوں کی شمولیت اور دعائے خیر نے ضلع اٹک کی سیاست کو یکسر بدل دیا،ضلع بھر میں میجر (ر) طاہر صادق کی ہوا چل پڑی، قومی اسمبلی حلقہ این اے 56, 55 کے امیدوار میجر (ر) طاہر صادق دونوں نشستوں پر مسلم لیگ(ن) اور دیگر جماعتوں کے مد مقابل امیدواروں میں نمایاں طور پر مقبول اور
مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ گئے ہیں ،سابق امیدواران صوبائی اسمبلی اکبر خان تنولی، چوہدری ساجد محمود، سردار ممتاز خان ماجھیا، مسلم لیگ(ن) ضلع اٹک کے صدر جاوید باجوڑی ، تحصیل حضرو کے صدر عطاء الرحمن خان، پنڈیگھیب کے صدر زین العابدین ،
تحصیل اٹک کے صدر محمد افتخار صراف نے مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہہ کر میجر(ر) طاہر صادق کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اسی طرح میونسپل کمیٹی تحصیل حضرو کے چیئرمین سعید آرائیں، وائس چیئرمین ملک مناف خان اپنے 6جنرل کونسلرز سمیت جبکہ پنڈیگھیب کے وائس چیئرمین عبداﷲ بھی اپنے
کونسلرز کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ میجر(ر) طاہر صادق کے ساتھ شامل ہو چکے ہیں، پیر سعادت علی شاہ چورہ شریف ، ملک خرم خان پنڈی گھیب، ن لیگ کے امیدوار قومی اسمبلی ملک سہیل کے چچا زاد بھائی ، ملک نوید جنڈ ، ملک جاوید جنرل کونسلر بلدیہ اٹک ، سابق امیدوار چیئرمین یوسی بہادر خان میجر(ر) چوہدری احمد حسن سمیت درجنوں کونسلروں ، اہم سیاسی دھڑوں ، بڑے گروپوں نے میجر(ر) طاہر صادق کی غیر مشروط حمایت کا اعلان جلسوں اور کارنر میٹنگز میں کیا ،گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 90سے زائد دھڑے اور سیاسی رہنماؤں نے میجر (ر) طاہر صادق کی دونوں حلقوں پر حمایت کی اور روزانہ کی بنیاد پر
15سے 20کارنر میٹنگز ، جلسوں اور دعائے خیرکی تقریبات نے ضلع اٹک کی سیاست کا رخ پی ٹی آئی کی طرف موڑ دیا ہے جس سے میجر(ر) طاہر صادق نے حلقہ این اے 56, 55کی سیاست کا رخ یکسر بدل دیا ہے ، ہر طرف سے پی ٹی آئی اور میجر (ر) طاہر صادق کی حمایت میں آوازیں اٹھ رہی ہیں جس سے ناصرف قومی اسمبلی کی دونوں سیٹیں بلکہ پی ٹی آئی صوبائی اسمبلی کی بھی پانچوں سیٹیں بھی جیتنے کی پوزیشن میں آگئی ہے ، میجر(ر) طاہر صادق کی ولیٹہ مہم پہلے ہی مسلم لیگ(ن) کو توڑ چکی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کو ضلع اٹک کے عوام پہلے ہی بھول چکے ہیں.(س)