آج پنجاب سمیت پاکستان کے کن شہرو ں میں موسلادھار بارش کا امکا ن ہے ؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، ہزارہ، فاٹا اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں آج کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ،بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، فاٹا اور اسلام آباد
میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، جب کہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔اسی طرح خیبرپختونخوا، میر پور خاص، سکھر،لاہور، ڈی جی خان، ملتان، ژوب، سبی ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ
بارش کا امکان ہے، جب کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، مالاکنڈ، ہزارہ، میرپور خاص ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ (ز،ط)