پنجاب پولیس کے اہلکار کا شرمناک کارنامہ، خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں منانے کی غیر اخلاقی ویڈیو لیک، سوشل میڈیا پر وائرل

پنجاب پولیس کے ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر افضل کی غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر موجود اطلاعات کے مطابق جھنگ پولیس کا اے ایس آئی ایک مدعی خاتون کو بلیک میل کرکے اس کے ساتھ اپنا منہ کالا کرتا رہا ہے۔ فیس بک اور ٹوئٹر پر اے ایس آئی افضل کی غیر اخلاقی تصاویر جبکہ واٹس ایپ کے مختلف گروپوں میں اس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی ہے۔ حکام بالا تک جب اس کالی بھیڑ کے کرتوتوں کی اطلاع پہنچی تو اس کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے غیر اخلاقی حرکت کا مرتکب قرار پانے والے پولیس اہلکار سمیت پوری پنجاب پولیس کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ اے ایس آئی افضل کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج رواں ماہ 11 تاریخ کو ہوا ہے تاہم اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر اب وائرل ہورہی ہیں جس سے لگتا یوں ہی ہے کہ کسی نے پنجاب پولیس پر سانحہ ساہیوال کا غصہ اتارنے کیلئے یہ کیس دوبارہ سے اٹھایا ہے۔

News 1548075082 4403
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.