بریکنگ نیوز پنجاب سے پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کی باتیں سچ نکلیں ۔۔ تحریک انصاف میں کھلبلی ۔۔ اعلیٰ قیادت حرکت میں آگئی

تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔۔پنجاب کے ضنی انتخابات میں اگر مسلم لیگ ن نے کلین سویپ کر لیا تو پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت گر سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق 25 جولائی 2018 کو پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے عام انتخابات منعقد ہوئے جس میں تحریک
انصاف نے شاندار کامیابی سمیٹی۔

اس الیکشن کے نتیجے میں تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں بھاری اکثریت سے بلا شرکت غیرے حکومت قائم کی تو وفاق میں بھی اپنے اتحادیوں کو ساتھ ملا کر مسند اقتدار سنبھالا۔۔پنجاب میں بھی تحریک انصاف نے اپنے اتحادیوں اور آزاد اراکین کے ساتھ مل کر حکومت تو قائم کرلی ہے تاہم پنجاب کے ایوان میں نمبر گیم اتنی قریب ہے کہ بازی کسی بھی ٹائم پلٹ سکتی ہے۔ رہی سہی کسر پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات بھی پوری کر سکتے ہیں ۔وسطاکتوبر میں ہونے والے ضمنی انتخابات تحریک انصاف کے لیے پریشانی کھڑی کر سکتے ہیں۔نجاب میں 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن تحریک انصاف اور مسلم

لیگ(ن) دونوں کیلیے اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے کلین سویپ کی صورت میں پنجاب میں دوبارہ حکومت بنانے کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف اس وقت پنجاب اسمبلی میں 175نشستوں کے ساتھ پہلے جبکہ ن لیگ 162 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے کلین سویپ کیا تو ان کی تعداد 173 ہو جائیگی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.