پورا خاندان لقمہ اجل : لیکن ایک تین سالہ بچہ معجزانہ طور پر کیسے بچ گیا ۔۔؟ دل دہلا دینے والی خبر آ گئی

نئی دہلی میں ایک تین سالہ بچے نے گھر نہ جا کر ان جانے میں اپنی جان بچا لی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تین سالہ رشبھ پڑوسیوں کے ہاں پرساد کھانے کے لیے رُک گیااور اپنی والدہ کے ساتھ گھر واپس جانے سے انکار کر دیا ، لیکن رشبھ کے

گھر واپس آتے ہی اس کے والد، والدہ اور بہن کی لاش برآمد ہوئی۔لاشوں کی شناخت35سالہ وکی، رشبھ کی والدہ للیتا اور اس کی چھ سالہ بہن رانچی کے نام سے ہوئی۔ وکی نے مبینہ طور پر کھانے

میں زہر ملا کر اپنی اور اپنے اہل خانہ کی جان لی۔ وکی کے والد نے بتایا کہ ان کا جائیداد کے معاملے پر اپنے بیٹے سے جھگڑا ہوا تھا، وکی کے والد نے لاشیں دیکھتے ہی فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔ جس پر تشویشناک حالےت میں تینوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تینوں جان کی بازی ہار گئے۔وکی کے والد نے مزید بتایا کہ وکی چاہتا تھا کہ میں اسے جائیداد میں حصہ دوں لیکن میں نے اسے صاف انکار کر دیا۔جنوری میں اس نے مجھے دھمکی دی تھی کہ اگر اسے جائیدا دمیں حصہ نہ ملا تو وہ خود کُشی کر لے گا۔ ہفتے کے دن چند پڑوسیوںکی موجودگی میں وکی اور اس کے والد میں کافی گرما گرمی ہوئی، جس کے بعد اس نے کمرے میں جا کر خود زہر کھانے سے پہلے اپنی بیوی اور بیٹی کو زہر کھلایا، جب وکی کے والد اور خاندان کے دیگر افراد نے ان کو کچھ دیر کے لیے نہیں دیکھا، تو وہ ان کے کمرے میں گئے جہاں انہوں نے دیکھا کہ وکی اور للیتا بے حس و حرکت پڑے ہیں جبکہ ان کی بیٹی رانچی درد ست کراہ رہی تھی۔رانچی کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ دوران علاج ہی جان کی بازی ہار گئی۔ (ع،ع)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.