تحریک انصاف کے لئے بڑی خوشخبری، ایک پوری پارٹی ہی پی ٹی آئی میں شامل

سیاسی شخصیات کی ملک بھر سے تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد پاکستان کرسچین پارٹی نے بھی پی ٹی آئی کے سنگ چلنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس پارٹی کے چیئرمین بشپ یعقوب پال نے تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و ایم پی اے محمد شعیب صدیقی سے چیئرمین سیکرٹریٹ میں سینکڑوں ساتھیوں سمیت ہونے والی ملاقات میں اپنے تمام پارٹی نیٹ ورک اورشعبوں سمیت عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے اور اپنی گفتگو میں کہا ہے کہ عمران خان ہر پاکستانی کے دل کی آواز اور ان کے ہیرو ہیں جن پر

اعتماد کر کے پاکستان آگے بڑھ سکتا ہے ،اس موقع پر انہیں تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہوئے شعیب صدیقی نے کہا کہ انشاء اللہ ملک و قوم کا روشن مستقبل تحریک انصاف سے وابستہ ہے ہم اقلیتوں سمیت ہر شہری کو ساتھ لے کر چلیں گے اور معاشرے سے کرپشن ختم کر کے پاکستان کو قائد اور اقبال کے خوابوں کے مطابق صحیح معنوں میں ایسی فلاحی مملکت بنائیں گے جہاں ہر شہری کو تعلیم ، صحت اور انصاف جیسی بنیادی سہولتیں حاصل ہوں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.