قادیانیوں کیخلاف قوانین مزید سخت ۔۔۔ عمران حکومت کیا نیا قانون پاس کرنے جا رہی ہے؟

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل کو غیر آئینی قرار دینے ، قومی اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز قادنیوں کی برطرقی، ان کے خلاف فوجداری مقدمات کے قیام اور قادیانیوں کے خلاف قوانین کو قرآن و سنت کی روشنی مین مزید سخت کرنے

کے متعلق درخواست پر وزیراعظم سمیت دیگر فریقین کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔نجی اخبار کے مطابق عدالت نے وزیراعظم ، وفاقی سیکرٹری داخلہ ، وفاقی سیکرٹری دفاع ، وفاقی سیکرٹری قانون ، وفاقی سیکرٹری خزانہ ، چیئرمین نادرا اور سابق رکن اقتصادی مشاورتی کونسل ڈاکٹر عاطف میاں کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ شہری حافظ احتشام احمد کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے کی۔اس موقع پر درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ میں نے اپنی پٹیشن کے حق میں

تحریری دلائل جمع کرائے ہیں۔ جسٹس عامر فاروق نے ان سے استفسار کیا کہ پٹیشن میں اٹھایا گیا ڈاکٹر عاطف میاں کے متعلق معاملہ تو حل ہوگیا ہے پٹیشن میں اٹھائے گئے دیگر نکات کو کیا انتخابی اصلاحات کیس میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے جاری کیا گیا فیصلہ کور نہیں کرتا؟ اس پر درخواست گزار نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کیس میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا فیصلہ کچھ حد تک ان نکات کو کور کرتا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.