عمران خان سچا عاشق رسولﷺ نکلا،قادیانی مشیر کے حوالے سے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی
تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی سوشل میڈیا ٹیم کے اہم رکن اور معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ڈاکٹر فرحان ورک نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے عاطف میاں کو اقتصادی کونسل سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے، ان کا نام وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کونسل میں ڈالا تھا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ایک اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل دی گئی ہے جس میں قادیانی معیشت
دان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
معیشت دان عاطف میاں کے اقتصادی کونسل میں شامل ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کی حکومت کو کڑی تنقید کا سامنا ہے جبکہ تحریک لبیک احتجاج کی کال بھی دے چکی ہے ۔ اس سے پہلے کہ احتجاج سوشل میڈیا سے نکل کر سڑکوں پر پہنچے اس سے
پہلے ہی حکومت نے عاطف میاں کو اقتصادی کونسل سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جہانگیر ترین کی سوشل میڈیاٹیم کے اہم رکن اور معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ڈاکٹر فرحان ورک نے ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ عاطف میاں کو اقتصادی کونسل سے ہٹایا جارہا ہے ۔ انہوں نے لکھا ”تمام پاکستانی بہن بھائیوں کے لئے خوشخبری! انتہائی اہم ذرائع سے معلوم ہواہے کہ خان صاحب کے نوٹس میں آج عاطف میاں کا معاملہ لایا گیا اور خان صاحب نے اسے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن حتمی فیصلہ اب اسد عمر وزیر خزانہ کے ہاتھ میں ہے کیونکہ عاطف میاں کا نام انہوں نے ڈالا تھا۔ انشااللہ اُمید ہے کہ اسد عمر بھی عاطف میں، آج ہی یہ مسلہ حل ہوجائے گا انشااللہ۔