بھارتی میڈیا نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایسے سکھ بھائی سے ملاقات پر واویلا کھڑا کر دیا کہ پاک فوج بھی میدان میں آگئی ،بھارتی میڈ یا کے جھوٹے پراپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دے دیا
بھارتی میڈ یا نے سکھ رہنما گوپال چاولہ کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات پر واویلا کھڑا کردیا جس پر پاک فوج نے بھارتی میڈ یا کے جھوٹے پراپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دے دیا ۔
تفصیل کے مطابق کرتار پور راہداری کی سنگ بنیاد رکھنے کی افتتاحی تقریب میں آرمی چیف نے بھی شرکت کی او ر اس موقع پر وہاں موجود سکھ بھائیوں سے بھی ملاقات کی جس پر بھارتی میڈ یا نے منفی پراپیگنڈہ شروع کردیا اور ایک سکھ رہنما کو خالصتان تحریک کا رہنما بتا کر پاکستان کے مثبت قدم ناکام کرنے کی سازش
کی جس پر پاک فوج نے کرارا جواب دے دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے بھارتی میڈ یا کے منفی پراپیگنڈے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف بلا شناخت موقع پر موجود تمام مہمانوں سے ملے ،بھارتی میڈ یا کا گوپال چاولہ کی آرمی چیف سے دور سے لی گئی تصویر دکھانا تنگ نظری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ راہداری گیٹس پر امن وزیٹرز کے لیے ہوتے ہیں اور یہ ہی معاملہ ہمارے ہمسائیوں کے لیے ہے ،امن کے لیے پاکستان کی پہل کو پروپیگنڈے کی نظر نہیں کرنا چاہیے ۔آرمی چیف نے کرتار پور راہداری کی تقریب میں شرکت کے موقع پر کہا کہ کرتار پور راہداری امن کی طرف قدم ہے جس کی ہمارے خطے کو ضرورت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سرحدوں پر باڑ غیر قانونی کراسنگ روکنے کے لیے خود مختار ریاست کا اقدام ہوتا ہے ۔