قطرایئرلائن کی بنکاک سے دوحہ جانیوالی پروازجیسے ہی 39ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچی تو جہاز کے اندر ایسی چیز آگئی کہ مسافروں کے اوسان خطاءہوگئے

بنکاک سے دوحہ جانے والی پرواز کے دوران طیارے میں چار گھنٹے تک پرندہ اڑتا رہا اور کوئی بھی اسے پکڑ نہ سکا۔قطر ایئرلائن کی پرواز کے مسافروں کے لیے بنکاک سے دوحا کا سفر اس وقت دلچسپ بن گیا جب 39 ہزار فٹ کی بلندی پرجہاز میں اچانک پرندہ اڑنے لگا جسے دیکھ کر مسافر حیران رہ گئے۔مسافروں نے پرندے کو پکڑنے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ اپنی پھرتی کی وجہ سے کسی کے ہاتھ نہ آیا۔ طیارے کے عملے نے بھی پرندے کو پکڑنے کی ہرممکن کوشش کی لیکن انہیں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور بالآخر چار گھنٹے بعد طیارہ لینڈ ہونے پر وہ خود ہی باہر نکل گیا۔ پرندے کی وجہ سے مسافروں کا سفر یادگار بن گیا اور وہ اس دلچسپ لمحات کی یادیں لے کراپنی اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.