” ہم پاکستان میں یہ چیز بنائیں گے تاکہ۔۔“قطر پاکستان کیلئے میدان میں آ گیا ، سب سے بڑا اعلان کر دیا
قطر نے پاکستان میں ویزا سینٹر کے قیام کا اعلان کر کے بڑی خوشخبری سنا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قطر کے سفارت خانے نے وزارت برائے سمندر پار پاکستانی کو لکھے گئے ایک خط میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقار بخاری کو بتایا کہ قطر کی ریاست نے پاکستان کو ان 8 ممالک میں سے ایک منتخب کیا ہے، جہاں قطر میں کام کرنے کے خواہشمند افراد کی سہولت کے لیے ‘قطر ویزا سینٹر’ قائم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ خلیجی ممالک میں ’قطر‘ وہ پہلا ملک بن گیا تھا جس نے ملک میں کافی عرصے سے رہائش پذیر تارکین وطن کو شہریت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔اس حوالے سے نیا قانون جاری کرتے ہوئے قطری امیر شیخ تمیم بن حماد التہینی نے حکومت کو ہدایت کی کہ ہر سال 100 تارکین وطن کو شہریت دی جائے۔اس کے علاوہ قطر میں ملازمت کی غرض سے آئے ہوئے افراد کے لیے وطن واپس جانے سے قبل کفیل کی اجازت لینے کی شرط ختم کردی گئی جس کے بعد اب انہیں ایگزٹ ویزا لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔