”قطر کے ساتھ ہمارے اختلافات ہیں مگر ۔۔۔“محمد بن سلمان نے ایسااعلان کر دیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا ، سب سے بڑی خبر

سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان نے کہاہے کہ مشرق وسطیٰ اب نیا یورپ ہے ،سعودی عرب اور بحرین کی معیشت ترقی کرے گی، قطر اور ہمارے درمیان اختلافات ہیں لیکن اس کے باوجود اس کی معیشت مضبوط ہے اور آنے والے پانچ سالوں میں مزید بہتر ہو گی ۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے الریاض میں منعقدہ مستقبل سرمایہ کاری اقدام فورم کے ایک خصوصی سیشن میں اپنی تقریرمیں صحافی جمال خاشقجی کے استنبول میں قتل کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس کو ایک سنگین جرم قرار دیا ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب اس واقعے کی تحقیقات کی تکمیل کے لیے ترکی کے ساتھ تعاون کررہا ہے اور انصاف کا بول بالا ہوگا۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے الریاض میں منعقدہ مستقبل سرمایہ کاری اقدام فورم کے ایک خصوصی سیشن میں اپنی تقریر میں پہلی مرتبہ جمال خاشقجی کے قتل کے بارے میں براہ راست گفتگو کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ جرم تمام سعودیوں کے لیے بڑا ہی تکلیف دہ اور درد آمیز تھا اور یہ دنیا کے ہر انسان کے لیے بھی بڑا تکلیف دہ اور سنگین تھا۔انھوں نے کہا کہ جو لوگ بھی اس جرم میں ملوث ہیں،ان کا احتساب ہوگا اور بالآخر (اس قتل کا) انصاف ہوگا۔انھوں نے فورم کے شرکاءکو بتایا کہ ”سعودی عرب ترکی کے ساتھ مل کر اس واقعے کی تحقیقات کررہا ہے۔

شہزادہ محمد کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ جمال خاشقجی کے قتل کے واقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سعودی عرب اور ترکی کے درمیان تعلقات میں رخنہ ڈالنے اور اختلافات کے بیج بونے کی کوشش کررہے ہیں لیکن جب تک شاہ سلمان سعودی مملکت کے حکمراں اور محمد بن سلمان نامی ولی عہد ہے ،اس وقت تک یہ لوگ کامیاب نہیں ہوں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.