قطری شہزادے نے تلور کا شکار کرنے کیلئے حکومت کو کتنی فیس ادا کر دی ؟ سن کر پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے
بلوچستان میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے طے کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا، اس سلسلے میں غیرملکی شخصیات سے شکار کے لیے بھاری فیس وصول کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق ایک قطری شہزادے نے تلور کے شکار کے لیے ایک لاکھ ڈالر فیس جمع کرائی ہے، فیس ادا کرنے کے بعد قطر کے شہزادے کو 10 روز میں 100 تلور کے شکار کی اجازت ہو گی۔شکار کی فیس کی مد میں ملنے والی یہ رقم بلوچستان حکومت کو ملے گی، شکار کے لیے استعمال کیے جانے والے
باز پر بھی فیس مقرر کی گئی ہے۔وزارت خارجہ نے اکتوبر میں تلور کے شکار کے لیے قواعد و ضوابط طے کیے تھے۔اس اقدام سے بلوچستان حکومت کو گراں قدر فائدہ ہوگا جبکہ غیر قانونی شکار کی حوصلہ شکنی ہو سکے گی۔