وہ ملک جس نے قوم سے فنڈ اکٹھا کر کے ڈیم تعمیر کیا اور اب 1000 دن کیلئے پانی ذخیرہ کر سکتا ہے، نام جان کر آپ حیرت زدہ رہ جائیں گے

وزیراعظم عمران خان نے پانی کے مسئلے کو پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے چیف جسٹس اور وزیراعظم ڈیم فنڈ کو اکٹھا کرنے کاا علان کرتے ہوئے تمام پاکستانیوں بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے فنڈ دینے کی خصوصی اپیل کی ہے۔

وزیراعظم کی اس اپیل کے بعد خبروں اور تبصروں کا سلسلہ جاری ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اس سے پہلے بھی ایک ملک نے قوم سے فنڈ اکٹھا کر کے ڈیم بنایا تھا اور آج وہ 1000 دن کیلئے پانی ذخیرہ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جی ہاں! یہ ملک کوئی اور نہیں بلکہ مصر ہے جہاں بارشیں بھی بہت کم ہوتی ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں اپنی قوم سے فنڈ دینے کی اپیل اس لئے کر رہا ہوں کیونکہ ایک دفعہ مصر کے لوگوں نے بھی ایسے ہی ڈیم بنایا تھا کیونکہ انہیں قرضہ نہیں مل رہا تھا، ہم پر بھی اتنا قرض ہو چکا ہے کہ واپس کرنا بھی مشکل ہے اور اب مزید قرض ملے گا بھی نہیں لیکن اس کے باوجود ہم نے یہ ڈیم بنانا ہے اور ہم بنا سکتے ہیں، بس ارادہ کرنے کی ضرورت ہے، میں یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے بھیجے ہوئے تمام پیسے کی حفاظت میں خود کروں گا اور سارا پیسہ ڈیم میں جائے گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.