”ہم ٹرافی لے کر کوئٹہ جائیں گے اور وہاں پر ۔۔۔“چیمپئن ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے انتہائی بڑا اعلان کر دیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے اعلان کیاہے کہ ان کی ٹیم کامیابی کا جشن کوئٹہ کے لوگوں کے ساتھ منائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق ندیم عمر کا کہناتھا کہ وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کامیابی کو پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے نام کرتے ہیں ،ہم ٹرافی کو کوئٹہ لے کر جائیں گے اور میری اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے بھی بات چیت ہوئی ہے ۔انہوں نے اعلان کرتے ہوئے خوشخبری سنائی کہ کامیابی کا جشن کوئٹہ میں بھی منایا جائے گا ۔
ان کا کہناتھا کہ جیسا کہ ہمارے غیر ملکی کھلاڑی وطن واپس جارہے ہیں اس لیے وہ ہمارے ساتھ کوئٹہ نہیں جا سکیں گے لیکن باقی کھلاڑی کوئٹہ جائیں گے اور ان لوگوں کے ساتھ جشن منائیں گے جن کی یہ ٹرافی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ انہیں پورے پاکستان سے بہت محبت اور تعاون ملا ہے اور کوئٹہ کی جیت سے صوبے میں کرکٹ کو نئی شروعات ملے گی ۔

انہوں نے کراچی کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سات مسلسل دن تک ہاوس فل رہا اور لوگوں نے کا ایسا جذبہ بے مثال تھا ۔ انہوں نے اس موقع پر سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔

ان کا کہناتھا پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کو شروع کرنے میں بہت زبردست کرادار ادا کیا اور اس موقع پر ہم نجم سیٹھی کو نہیں بھول سکتے جنہوں نے یہ سب شروع کیا دراصل یہ ایک مجموعی جدوجہد ہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.