ٹورنامنٹ جیتنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انعامی رقم دگنی ہو گئی، اب کتنے پیسے ملیں گے؟ جان کر کھلاڑیوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہے گا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے ٹائٹل جیتنے پر اپنے کھلاڑیوں کو ملنے والی انعامی رقم دگنی کر دی ہے۔ کھلاڑیوں کو جیت کی صورت میں پانچ لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملنا تھی جسے اب 10 لاکھ ڈالرز کر دیا گیا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں ندیم عمر نے کہا کہ عمر ایسوسی ایٹس سے ہماری بہت پرانی روایت چل رہی ہے کہ جب ہم کوئی ایونٹ جیتیں تو ون بونس میں اتنا ہی اضافہ خودکر دیتے ہیں، اس بار پلیئرز نے کہا کہ ایسا ہی کریں سب سے زیادہ زور سرفراز احمد نے دیا کہ روایت ٹوٹنی نہیں چاہیے،میں نے ان کا مطالبہ مان لیا ہے، پلیئرز ہمارے لئے اتنی محنت کرتے ہیں اس لئے انہیں صلہ تو ملنا ہی چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کوئٹہ جا رہے ہیں جہاں کے وزیراعلیٰ نے بھی انعام کا وعدہ کیا ہے جبکہ کچھ اور لوگ بھی ایسا کہہ رہے ہیں، انشاءاللہ ہم ضرور دگنی رقم کھلاڑیوں کو دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم ٹرافی سب سے پہلے بلوچستان کے لوگوں کو دکھائیں گے جس کے بعد پورے پاکستان میں جشن منایا جائے گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.