ربیع الاول کا چاند نظر آیا یا نہیں؟ پاکستان میں جشن عیدمیلاد النبیﷺ کس تاریخ کو ہوگی؟ اعلان ہوگیا

ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلاد النبیﷺ 21 نومبر بروز بدھ کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا۔

اس دوران ملک بھر سے ربیع الاول کے چاند کے حوالے سے شہادتیں حاصل کرنے کی کوشش کی گئیں۔ تاہم ملک بھر میں کہیں بھی ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا۔ اسی باعث مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں یکم ربیع الاول 10 نومبر بروز ہفتہ کو ہوگی۔ جبکہ عید میلاد النبیﷺ 21 نومبر بروز بدھ کو ہوگی۔یاد رہے کہ نئے اسلامی مہینے ماہِ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی جبکہ صوبوں

میں بھی زونل کمیٹیوں کا اجلاس جاری ہے۔زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اورپشاورمیں جاری ہیں، علماء کو تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے اجلاسوں میں محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہیں۔مرکزی اجلاس کے دوران محکمہ موسمیات کے دفتر میں بجلی چلی گئی۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان کریں گے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر

آنے کے امکانات انتہائی بہت کم ہیں۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ربیع الاول کےچاندکی پیدائش کل رات 9 بج کر 2 منٹ پرہوئی ، غروب آفتاب کےوقت چاندکی عمر 21گھنٹے10منٹ ہوگی جس کے تحت مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔غالب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یکم ربیع الاول 10 نومبر کو متوقع ہے جس کے تحت عید میلاد النبی ملک بھر میں 22 نومبر کو مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔واضح رہے ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں آمد ہوئی، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پوری دنیا کے لئے عملی نمونہ بن کر آئے اور وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی قیامت تک آسکتا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.