”میں راہبہ بننے کا کورس کر رہی تھی لیکن وہاں پر مجھے اپنے سے بڑے ایک ۔۔۔“اداکارہ نے اس دلدل میں قدم کیسے رکھا ؟ ایسی کہانی سنا دی کہ آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گے
ہم جو سوچتے ہیں اور جو کرنا چاہتے ہیں، ضروری نہیں ہے کہ سب ویسا ہی ہو بلکہ زندگی میں کبھی کبھار ایسا بھی کچھ ہو جاتاہے جس کی ہم توقع بھی نہیں کر سکتے اور ایسا ہی کچھ فحش فلموں کی اداکارہ سنی لیون کے ساتھ ہوا جب انہوں نے پورن انڈسٹری میں قدم رکھا تاہم اب ایک اور فحش فلموں کی اداکارہ میدان میں آ گئیں ہیں اور انہوں نے اپنی زندگی کی حیران کن کہانی سنا دی ہے ۔
روسی خبر رساں ادارے ’اسپوٹنک‘ کی رپورٹ کے مطابق 28 سالہ یوڈی پینیڈا ابتدائی طور پر راہبہ بننا چاہتی تھیں، کیوں کہ جب وہ انتہائی کم عمر تھیں تو ان کے سکول میں ایک راہبہ آئی تھیں، جن سے وہ بے حد متاثر ہوئیں۔یوڈی پینیڈا نے بتایا کہ انہوں نے راہبہ بننے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد انہوں نے مذہبی تعلیم کے لیے 10 سال کی عمر میں ایک دینی درس گاہ میں داخلہ لیا، جہاں وہ آئندہ 8 سال تک رہیں۔
راہبہ بننے کی خواہاں یوڈی پینیڈا کے مطابق دینی درس گاہ میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران انہیں خود سے عمر میں کئی سال بڑے استاد سے محبت ہوگئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدید ہوتی گئی۔جب انہیں اپنے استاد سے محبت ہوئی تو انہیں احساس ہوا کہ وہ ان کے بغیر نہیں رہ سکتیں، اس لیے انہوں نے راہبہ بننے کا ارادہ ترک کرکے دینی درس گاہ کو چھوڑ کر عام ادارے میں ملازمت اختیار کرلی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ کولمبیا کے صوبے انتوکیا کے دارالحکومت میڈیئن میں ایک ملازمت کرنے لگیں، جس دوران ان کی ملاقات ایک ایسے شخص سے ہوئی جو کسی خوبرو ماڈل کی تلاش میں تھا۔یوڈی پینڈا کے مطابق اس شخص کو فحش ویڈیوز بنانے کے لیے کسی خوبصورت ماڈل کی تلاش تھی اور انہوں نے دیکھتے ہی انہیں پسند کرلیا۔راہبہ بننے کی ناکام کوشش کرنے والی یوڈی پینیڈا نے اعتراف کیا کہ ابتدائی طور پر انہیں فحش فلموں کے لیے ماڈلنگ اور کام کرنا غلط لگا، تاہم اب وہ اپنے کام سے مطمئن ہیں۔