بیٹے کی شادی ہوتے ہی جنرل (ر) راحیل شریف نے اپنی بہو کیساتھ وہ کام کر دیا کہ وہاں موجود ہر کوئی منہ دیکھتا رہ گیا، کسی کو بھی یقین نہ آیا کہ وہ ایسا بھی کر سکتے ہیں، تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے بیٹے کی شادی ہوئی تو سوشل میڈیا پر تقاریب کی تصاویر اور ویڈیوز گردش کرتی رہیں۔
کسی میں جنرل (ر) راحیل شریف کو ڈانس کرتے دیکھا گیا تو کسی تصویر اور ویڈیو میں وہ مہمانوں کیساتھ محفو گفتگو نظر آئے۔ ہر کوئی ان کو بیٹے کی شادی پر مبارکباد دے رہا ہے اور نئی
جوڑی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہا ہے لیکن اس دوران راحیل شریف کی اپنی بہو کیساتھ ایسی حرکت کرتے تصویر منظرعام پر آ گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی ہے اور ہر لڑکی یہ دعا کر رہی ہے کہ ’کاش مجھے بھی ایسا ہی سسر ملے۔“
اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف کی بہو جب تقریب میں شرکت کیلئے آئیں تو انہوں نے لہنگا پہن رکھا تھا جو زمین پر گر رہا تھا اور انہیں چلنے میں دشواری پیش آ رہی تھی۔ جنرل (ر) راحیل شریف نے انتہائی شفیق سسر کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے بہو کا لہنگا اٹھا لیا اور پاکستانی ان کی اس ادا پر واری ہو گئے۔