’’ رائیونڈ میں حملہ ہم نے کیا کیونکہ ۔ ۔ ۔‘‘ تبلیغی جماعت کے مرکز کے قریب دھماکے کی ایک ایسی تنظیم نے ذمہ داری قبول کرلی کہ ہرپاکستانی حیران پریشان رہ جائے

رائیونڈ میں تبلیغی مرکز کے قریب خود کش حملے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید اور 35 زخمی ہوگئے تھے اور اب اس کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ۔

کالعدم تنظیم کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ’تحریک طالبان پاکستان کے استشہادی مجاہدیعقوب غازی نے آج عشاء کے بعدلاہور کے علاقے رائیونڈ روڈ پر واقع پولیس چوکی پر حملہ کیا، یہ کارروائی ، پنجاب میں ہمارے بے شمار ساتھیوں کی ہلاکت کے انتقام کی ایک کڑی ہے،حکومت اور سیکیورٹی ادارے مزید کے انتظار میں رہیں۔

یاد رہے کہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ،جب رات کے نو بجے نفری تبدیل ہو رہی تھی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.