” وہ ہم جنس پرست ہے اور اس نے میرا ریپ کیا “ راکھی ساونت نے معروف اداکارہ پر انتہائی شرمناک الزام لگادیا
بالی ووڈ کی آئٹم گرل اور متنازعہ بیانات کے باعث خبروں کی زینت بنی رہنے والی راکھی ساونت نے اداکارہ تنوشری دتہ پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کردیا۔ خیال رہے کہ جنسی ہراسانی کے خلاف مہم ’ می ٹو‘ کا بالی ووڈ میں آغاز تنوشری دتہ کے نانا پاٹیکر پر ہراسگی کے الزام کے بعد ہوا تھا۔
آئٹم گرل راکھی ساونت نے ہنگامی پریس کانفرنس بلائی اور رپورٹرز کو ایسی ایسی باتیں بتائیں کہ کئی لوگوں نے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لیں جبکہ بہت سے شرکا ہنستے رہ گئے۔ راکھی ساونت نے کہا ”بہت می ٹو می ٹو ہورہا ہے اب میں چاہتی ہوں کہ شی ٹو ہو، راکھی ساونت کا بار بار تنوشری دتہ نے ریپ کیا ہے“۔
راکھی ساونت نے اپنے الزام کو تقویت دینے کیلئے تنوشری دتہ کے چھوٹے بالوں کو بطور دلیل پیش کیا اوررپورٹرز کو مخاطب کرکے سوال اٹھایا کہ تنوشری دتہ نے بال کیوں منڈوائے؟ ۔ پھر خود ہی اس بات کا جواب بھی دے دیا اور کہا ، ’ وہ لڑکی نہیں ایک لڑکا ہے ، وہ اندر سے پورا لڑکا ہے‘۔
راکھی ساونت نے کہا کہ 12 سال پہلے تنوشری دتہ ان کی قریبی دوست تھی اور وہ کئی بار انہیں ریپ پارٹیز میں لے کر گئیں، وہ وہاں سگریٹ خالی کرکے اس کے اندر مصالحہ بھرتی تھیں، میں تو نادان تھی ، دو تین بار اس نے میرے منہ میں زبردستی سگریٹ ڈالی جس کے بعد میں اڑنے لگی۔ میں اپنی آپ بیتی سنانے آئی ہوں وہ ایک ہم جنس پرست ہے صرف مرد ہی ریپ نہیں کرتے ایک لڑکی بھی ریپ کرتی ہے۔
راکھی ساونت کی مضحکہ خیز پریس کانفرنس اور سنگین الزامات کے باعث رپورٹرز کی ہنسی چھوٹ گئی جس پر آئٹم گرل نے رپورٹرز کو مخاطب کرکے کہا ’بہت ہنسی آرہی ہوگی لیکن یہ بات سچ ہے‘۔