جب رمضان آتا ہے تو جنت کہتی ہے کہ یااللہ اس مہینے میں اپنے بندوں کو میرے لیے خاص کردے
یہ مبارک مہینہ ہے جس کے روزے اللہ تعالیٰ نے تم پر فرض کردیے ہیں اس میں جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کردیے جاتے ہیں اور سرکش شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے۔ اور اس میں ایک رات ایسی مبارک ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے جو اس کی برکات سے محروم رہا تو سمجھو کہ وہ نامراد رہا۔“ (نسائی کتاب الصوم)رسول کریم فرماتے ہیں: ”ماہ رمضان کے استقبال کے لیے یقینا ًسارا سال جنت سجائی جاتی ہے اور جب رمضان آتا ہے تو جنت کہتی ہے کہ یااللہ اس مہینے میں اپنے بندوں کو میرے لیے خاص کردے۔“ (بیہقی شعب الایمان)آپ نے ایک موقع پر فرمایا: ”رمضان کا خاص خیال رکھو کیوںکہ یہ اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے جو بڑی برکت والا اور بلند شان والا ہے۔ اس نے تمہارے لیے گیارہ ماہ چھوڑ دیے ہیں جن میں تم کھاتے ہو اور پیتے ہو اور ہر قسم کی لذات حاصل کرتے ہو مگر اس نے اپنے لیے ایک مہینے کو خاص کرلیا ہے۔“ (مجمع الزوائد)رمضان المبارک کو تمام مہینوں کا سردار بھی کہا گیا ہے۔