رمضان میں موسم کیسارہے گا،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بالائی فضا سے سسٹم گزرنے کے باعث رمضان کے آغاز میں درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے ریجنل ڈائریکٹر شاہد عباس کے مطابق اگلے ایک سے دو روز میں سمندر کی سمت سے چلنے والی جنوب مغربی ہواؤں کی رفتار40 کلومیٹر تک بڑھنے کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید
کمی کا امکان ہے تاہم 15اور 16مئی کے درمیان سندھ کی بالائی فضا سے ہواؤں کا مغربی سسٹم گزرنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں سمندری ہوائیں متاثر ہوکر کم یا پھر مکمل بند ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے یہ امکان ہے کہ رمضان المبارک کے
شروع میں شہر کا درجہ حرارت موجودہ درجہ حرارت کے مقابلے میں بڑھ سکتا ہے۔شاہد عباس کا کہنا تھا کہ اس تمام صورتحال کے دوران گرمی کی شدید لہر (ہیٹ ویو)
آنے کا کوئی امکان نہیں ہے ،گرمی میں اضافے کا سلسلہ ایک تا 2 روزبعد دوبارہ متوازن ہوجائے گا ،ہفتے کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 35.5ڈگری ریکارڈ کیا گیا گزشتہ روز بھی سمندرکی سمت سے25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں،صبح کے وقت نمی کا تناسب 82 جبکہ دن بھر61 فیصد رہا آج (اتوار)کو بھی مطلع گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔