پھل ،سویٹس ،چاکلیٹس رمضان المبارک کے دوران پورا مہینہ فریج میں سے جو چاہیں نکال لیں اور کھائیں
رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں ہر مسلمان نیکیاں کمانے کی جستجو میں نظر آتا ہے اور غرباءاور ضروت مندوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کرتا ہے، ایسا ہی ایک انوکھا انداز دبئی
میں بھی دیکھا گیا جہاں لوگوں نے کھانے کی اشیاءسے بھرے فریج گھروں سے باہر نکال کر رکھ دئیے۔
رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں دنیا کے کئی اسلامی ممالک کی طرح دبئی میں بھی انسان خدمت کے جذبے سے سرشار مسلمان روزہ داروں کے لیے سحر و افطار کا بندوبست کرتے ہیں۔ایسے میں پورے دبئی میں 100 سے زائد ‘رمضان شیئرنگ فریج’ رکھے جاچکے ہیں اور ان میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔گھروں سے باہر کھانے سے بھرے فریج دیکھ کر مزدور اور غرباءآتے ہیں اور اپنی
مرضی سے فریج میں رکھے پسندیدہ کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔دبئی میں گولے داغ کر وقتِ افطار کے اعلان کی روایت برقرار ضرورت مند اور غریب افراد کو سحری و افطاری کروانے کا یہ منفرد انداز نہ صرف ثواب کا ذریعہ ہے بلکہ ایسے افراد جو گھروں سے دور ہیں اور افطاری کا اہتمام نہیں کر پاتے، ان کے لیے بھی نہایت موثر ثابت ہوا۔دبئی کی رہائشی ایک خاتون کے مطابق انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر کھانے پینے کی چیزوں سے بھرے فریج رکھوائے ہیں جن میں کھانے کا سامان رکھنے کے لیے ملازم بھی موجود ہیں۔