رانا ثنااللہ نے ایسا بیان دے ڈالا کہ ہر ایک کوسرپرائز دے دیا
وزیر خارجہ خواجہ آصف کی تاحیات نا اہلی کے فیصلے کے بعد صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا بھی رد عمل سامنے آگیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کو دیے گے اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کو محض ایک تکینیکی خامی کی وجہ سے نا اہل کیا گیا ہے ۔سیاستدان اپنے گوشوارے خود نہیں بھرتے جس کی بنا پر کاغذات میں
کوئی نہ کوئی سقم باقی رہ جاتی ہے ۔ اسی بنا پر انھیں نا اہل قرار دے دیا جاتا ہے ۔انھوںنے کہا کہ میاں نواز شریف کی نااہلی کے پیچھے بھی یہی وجہ تھی کہ انھوںنے اپنے بیٹے سے تنخواہ لینے کا اثاثوں میں ذکر نہیں کیا تھا ۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ 62اور 63اپنی افادیت کھو رہا ہے ۔ دوبارہ اقتدار میں آئے تواسے جڑ سے ختم کر دیا جائے گا ۔