”میر ے دوست شیخ رشیدصاحب ، المعروف شیدا ٹلی ، پنڈی کا شیطان ہے“ :رانا ثناءاللہ روانی میں حد سے گزر گئے

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ میر ے دوست شیخ رشیدصاحب ، المعروف شیدا ٹلی ، پنڈی کا شیطان بے غیرت انسان این آر او کی باتیں کرتے ہیں حالانکہ راولپنڈی والے شیطان صاحب کی ساری سیاست ڈیل اورڈھیل میں ہی گزری ہے ۔

جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگوکرتے ہوئے راناثنا ءاللہ نے کہا کہ حکومتی وزراءاداروں کے سربراہوں کے بارے میں اس قسم کی بات کررہے ہیں کہ فلاںصاحب آئے ہیں اور گاڑی کی نمبر پلیٹ اتار کر کسی ادارے کے سربراہ سے ملاقات کررہے ہیں ، یہ بات ایک وفاقی وزیر کررہاہے ، ان کو کوئی

خداکاخوف نہیں ہے ۔ انہوں نے کہ وہ جو میرے دوست ہیں شیخ رشیدصاحب ، المعروف شیدا ٹلی ، پنڈی کا شیطان بے غیرت انسان وہ بھی اسی قسم کی باتیں کرتے ہیں حالانکہ راولپنڈی والے شیطان صاحب کی ساری سیاست ڈیل اورڈھیل میں ہی گزری ہے ، اصل بات یہ ہے کہ حکومت ان سے چل نہیں رہی ،چاہتے ہیں کہ کوئی نہ کوئی ایشو اٹھائے رکھیں تاکہ لوگوں کادھیان بٹا رہے اور ہماری حکومت چلتی رہے ۔

انہوں نے کہا کہ جس آدمی کی ہارٹ سرجری ہوئی ہوتو کیا اس کی خواہش نہیں ہوگی کہ جس جگہ سے اس کی ہارٹ سرجری ہوئی ہو، وہ اسی جگہ سے جا کر اس علاج کروائے ؟انہوں نے کہا کہ اگر نوا ز شریف کو ضمانت مل گئی کیونکہ ان کی ضمانت میرٹ پر بھی بنتی ہے اورطبی بنیادوں پر بھی بنتی ہے تو ان کو میڈیکل چیک اپ کیلئے وہیں جانا چاہئے جہاں سے ان کی ہارٹ سرجری ہوئی ہے ، اس کے بعد وہ واپس آئیں کیونکہ یہ ان کاملک ہے اور ان کو یہیں رہ کر سیاست کرنی ہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.