راو انوار اچانک سپریم کورٹ آ گئے، سب سے بڑی خبر آ گئی
سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار اچانک سپریم کورٹ پہنچ گئے۔
سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار نے اس وقت سب کو حیران کردیا جب وہ اچانک سپریم کورٹ میں پہنچ گئے۔ وہ اپنے چہرے پر ماسک پہن کر سخت سکیورٹی میں سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور اس وقت وہ سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر ایک میں موجود ہیں۔ اس وقت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ دیگر کیسز کی سماعت کر رہا ہے اور کچھ ہی دیر میں نقیب اللہ محسود قتل کیس کی سماعت شروع ہوگی۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں اچانک سکیورٹی سخت کردی گئی تھی اور ہر گیٹ پر نفری بڑھادی گئی تھی جس کے بعد اچانک راﺅ انوار ایک گاڑی میں نمودار ہوئے اور عدالت کے باہر اس سے نمودار ہوئے اور فوری طور پر اندر چلے گئے۔ راﺅ انوار کی سکیورٹی کی ذمہ داری اسلام آباد پولیس کے حوالے کی گئی تھی۔
گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ راؤ انوار کو ائیر پورٹ پر کس نے سہولت دی، راؤانوار کے سہولت کاروں کا پتا چلا تو ان کا احتساب بھی ہوگا، وہ عدالت آجائے گا تو تحفظ مل جائے گا اور بچ جائے گا۔