نقیب اللہ قتل کیس میں بڑی پیشرفت رائو انوار نے اعترافی بیان ریکارڈ کرا دیا، ایسا اظہار کر ڈالا کہ سب حیران رہ گئے
نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کو اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔راؤ انوار نے جے آئی ٹی کو ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں نقیب اللہ محسود کی گرفتاری اور پولیس مقابلے میں ہلاکت سے مکمل طور پر لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔راؤ انوار نے کہا ہے کہ وہ نقیب اللہ مقابلے کے دوران موقع پر موجود نہیں تھے اور نہ ہی انہیں مقتول کی گرفتاری کا پتا تھا، انہیں یہ بھی نہیں پتا کہ نقیب اللہ شاہ لطیف ٹاؤن کیسے پہنچا ۔ شاہ لطیف چوکی کے انچارج کا مقابلے کے حوالے سے فون آیا ، صرف اتنا بتایا گیا کہ ملزمان ہیں، جتنی دیر میں گڈاپ سے شاہ لطیف ٹاؤن پہنچا اس وقت تک مقابلہ ہوچکا تھا۔