راﺅ انوار چیف جسٹس کے سامنے پیش ہوئے تو ان کی حالت کیا تھی ؟ جان کر آپ کو بھی بابا رحمتے کی طاقت کا اندازہ ہوجائے گا
سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار جب چیف جسٹس کے سامنے پیش ہوئے تو ان کی ’ بولتی‘ مکمل طور پر بند ہوچکی تھی اور ان کی زبان سے الفاظ نہیں نکل رہے تھے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر ایک میں چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ کے روبرو پیش ہوئے۔ جب راﺅ انوار عدالت
نقیب اللہ مسحود قتل کیس میں مفرور راؤ انوار ڈرامائی انداز میں سپریم کورٹ پیش۔ عدالت نے فوری گرفتاری کا حکم دے دیا #RaoAnwar pic.twitter.com/cpg9Qczeqz
— زویا خــــــــــــان (@Zoya_iD) March 21, 2018
میں آئے تو کافی پر اعتماد تھے لیکن جیسے ہی روسٹرم پر آئے تو ان کی بولتی بند ہوگئی۔ راﺅ انوار کو دیکھ کر چیف جسٹس نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور جب ان سے پوچھا کہ ’ راﺅ انوار آپ اتنا عرصہ کہاں چھپے ہوئے تھے‘۔ چیف جسٹس کے اس سوال پر راﺅ انور گھبرا گئے اور ان کی زبان سے کوئی الفاظ ادا نہ ہوسکے۔ راﺅ انوار نے فوری طور پر اپنے وکیل کو آگے کردیا تاہم چیف جسٹس راﺅ انوار سے ہی مخاطب رہے۔