نقیب اللہ محسود قتل کیس،عدالت نے راؤ انوار سے متعلق ایسا حکم جاری کر دیا کہ پاکستانی حیران رہ جایں
انسداد دہشتگردی عدالت نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیرراﺅ انوار کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور ملزم کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں نقیب اللہ محسود قتل کیس میں گرفتار ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوارکی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔
عدالت نے 5 جولائی کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور ملزم کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اگر سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کسی اور مقدمے میں ملوث نہیں ہیں تو انہیں رہا کردیا جائے۔