را نے مشرف کی جان بچائی، جس پر انہوں نے اور اس وقت کے آئی ایس آئی چیف نے شکریہ ادا کیا
بدنام بھارتی خفیہ سراغ رسانی ادرے ”را“ کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے انکشاف کیاہے کہ سابق پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف کی زندگی ایک مرتبہ ”را“ نے یہ اطلاع دے کر بچائی تھی کہ جیش محمد ان پر جان لیوا حملہ کرنے والی ہے جس کی پاکستانی اداروں نے روک تھام کرلی تھی اور حملہ آور کو بعدازاں پھانسی دیدی گئی تھی۔روزنامہ جنگ کے مطابق ”را“ کے سابق سربراہ نے بھارتی نجی ٹیلی ویڑن کی 2خواتین اینکر پرسن برکھادت اور شیلا بھٹ کو الگ الگ تفصیلی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جنرل پرویزمشرف اوراس وقت کے آئی ایس آئی کے سربراہ نے ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔ اے ایس دولت نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل اسدرانی کے ساتھ مل کر اسپائی کرانیکل نامی کتاب قلم بند کی ہے جس نے دونوں ممالک میں طوفان کھڑا کردیاہے۔