” را نے اس ٹی وی چینل کو اڑھائی ارب روپے دیئے تاکہ وہ بھارت کیلئے ۔ ۔ ۔۔ “ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ نے خوفناک دعویٰ کردیا

سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی نے اپنے بھارتی ہم منصب کیساتھ لکھی گئی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ انڈین خفیہ ایجنسی (را) نے بھارت کیلئے پاکستان کیخلاف میڈیاوار لڑنے کے لیے ایک ٹی وی چینل کواڑھائی ارب روپے ادا کیے ۔

ایک غیر معروف نیوزویب سائٹ کے مطابق اسد درانی اور ا ے ایس دولت کی طرف سے لکھی گئی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پچیس ملین ڈالر بھارتی ٹی وی چینل کو را نے دیئے تاکہ وہ اس کا پراپیگنڈا عوام تک پہنچائے ۔ اس کتاب میں لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی نے پاکستان مخالف ایجنڈا پھیلانے میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے کردار پر روشنی ڈالی ۔

ایک سوال کے جواب میں اسددرانی نے بتایاکہ ’ دونوں میں میڈیا کی جنگ مشترک ہے ، حتیٰ کہ وہ ٹی وی چینلز کو ادائیگیاں کرتے ہیں کہ وہ ان کیلئے کام کریں گے ، ایسے میں پہلا چینل ایک بھارتی چینل تھا جسے ادائیگی کی گئی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ’ چینل کو رانے پیسہ دیا اور اگر میں صحیح ہوں تو 25ملین ڈالر ادا کیے گئے اور ان دونوں یہ کوئی چھوٹی رقم نہیں تھی ‘۔

انہوں نے کہاکہ ایک نفسیاتی جنگ شروع کرنے کے لیے ہی چینل کو لانچ کیاگیا ، یعنی را کیلئے کام کروانے کیلئے چینل لایا گیا ، یہی وہ چیز ہے جس پر انٹیلی جنس ایجنسیاں یقین رکھتی ہیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.