امریکہ نے پاکستان کو ریمنڈ ڈیوس کے بدلے عافیہ دینے کی پیشکش کی لیکن ——– :فوزیہ صدیقی کا انکشاف

امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے ریمنڈ ڈیوس اور بریگیڈئیر برگ ڈیل کے بدلے عافیہ صدیقی کو پاکستا ن کودینے کی پیشکش کی تھی لیکن حکومت نے کچھ اور لینے کا فیصلہ کرلیا ۔

ضرور پڑھیں: حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان گالم گلوچ ،حکومت نے ممبران اسمبلی کو ’’ راہ راست ‘‘ پر لانے اور ’’اچھا بچہ ‘‘ بنانے کے لئے ایسا کام کرنے کا اعلان کر دیا کہ جان کر آپ بھی کہیں گے ’’واہ واہ ‘‘ کمال اے
نجی ٹی وی ”جیو نیوز “سے بات کرتے ہوئے فوزیہ صدیقی نے انکشاف کیا کہ امریکی پیشکش کے باوجود پاکستان نے عافیہ کی جگہ ”کچھ اور“ لینے کا فیصلہ کیاجبکہ عافیہ کوامریکی صدر کی طرف سے صدارتی معافی کے آپشن کے وقت بھی پاکستان نے سستی دکھائی لیکن اب 100 فیصد امید ہے کہ ڈاکٹر عافیہ جلد پاکستان آ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 2003 سے اس معاملے پر ان کے ساتھ ہیں، وہ کہہ چکے ہیں کہ عافیہ کو تنہا چھوڑنے والے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں رکھتے ،ڈاکٹر فوزیہ نے مزید کہا کہ عمران خان آمرانہ دور میں بھی عافیہ صدیقی کے ساتھ کھڑے رہے جب دوسرے سیا سی رہنما اس وقت خوفزدہ تھے، اب حکومت کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ کے معاملے پر پیش رفت کا بتایا گیاہے جس کے بعد بہت زیادہ امیدہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو رہا کردیا جائے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں وزیراعظم عمران خان سے بہت زیادہ توقعات ہیں، عافیہ کی وطن واپسی کے سیاسی اور سفارتی کئی راستے کھلے ہیں،ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ امریکا عافیہ کی رہائی پر رضامند ہے، عملی اقدامات پاکستان کو کرنے ہیں، امریکہ کی جانب سے نے پاکستان سے قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔اس کے لئے پاکستان کو مجرمان کی وطن منتقلی کے عالمی معاہدے پر دستخط کرنا ہونگے، امریکہ پہلے ہی عالمی ادارے کی رکنیت رکھتاہے ۔

ؒیاد رہے کہ امریکی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ستمبر 2010 میں 87 برس کی سزا سنائی تھی جس کے بعد سے اب تک وہ امریکہ میں قید تنہائی کاٹ رہی ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.