”ایک کنگال بچار اجس کو ہم بچپن سے دیکھ رہے ہیں ،اس سے میں۔۔۔ “ریحام خان نے سلمان احمد کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ گلوکار غصے سے آگ بگولہ ہو گئے

چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان اور معروف گلو کار سلمان احمد کے درمیان لفظی تکرار شروع ہو گئی ہے۔سلمان احمد نے الزام عائد کیا تھا کہ جب ریحام خان عمران خان کی اہلیہ تھیں تو وہ مختلف لوگوں سے پیسے مانگتی تھیں اور مجھ سے بھی پیسے مانگے تھے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان نے کہا کہ ایک کنگال بے چارا جس کو ہم بچپن سے دیکھ رہے ہیں اور ابھی تک بھائی صاحب گانا سیکھ نہیں پائے ،ان سے میں پیسے مانگو گی ؟

اس پر سلمان احمد آگ بگولہ ہو گئے اور جواب دیا ”بی بی !حق ہلال کی کھاتا ہوں ،تمہاری طرح اخلاقی تنزلی کا شکار نہیں ہوں اور نہ ہی منافق ہوں “۔انہوں نے کہا کہ میری ویڈیو میں چھلانگ لگا کر آگئیں اور گرگٹ کی طرح رنگ بدلتی ہیں ۔سلمان احمد نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ریحام خان آمنے سامنے بیٹھیں ،میں اپنی کتاب پورے پاکستان کے سامنے پڑھ سکتا ہوں لیکن آپ ؟۔انہوں نے مزید کہا کہ میں آج سی این این پر ریحام خان کا مسلم لیگ ن سے تعلق بے نقاب کروں گا ۔>

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.