”مجھ سے شادی سے قبل ہی عمران خان اور بشریٰ بی بی ۔۔۔ “ریحام خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویودیتے ہوئے کپتان پر سب سے بڑا الزام عائد کر دیا

Dhoifpo
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ نے کپتان پر ایک مرتبہ پھر الزامات کی بارش کر دی ہے اور کہاہے کہ مجھ سے شادی سے قبل ہی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان مبینہ تعلقات قائم ہو چکے تھے ۔
برطانوی اخبار ’دی ٹائمز کو انٹرویو ‘میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ مجھ سے شادی سے قبل ہی بشریٰ بی بی اور عمران خان میں تعلقات قائم ہو چکے تھے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ میری شادی سے تقریباً 3 سال قبل سے ہی عمران خان اپنی موجودہ اہلیہ بشریٰ بی بی سے رابطے میں تھے جبکہ مجھے علم ہے کہ دونوں یکم جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھ چکے تھے لیکن اس کا اعلان بعد میں کیا گیا، بالکل ماضی کی طرح جب عمران خان نے مجھ سے شادی کے دو ماہ بعد دنیا کو ہمارے رشتے کے بارے میں بتایا تھا۔

source

Leave A Reply

Your email address will not be published.