ریحام خان کے بعد جمائما بھی میدان میں آ گئیں ، بڑی دھمکی دے دی
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کا کہنا ہے کہ اگر ریحام خان کی کتاب برطانیہ سے شائع ہوئی توہتک عزت کا دعویٰ کروں گی۔
چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ بیوی ریحام خان کی متنازعہ کتاب کے معاملے پر ان کی پہلی اہلیہ جمائما عمران خان کے دفاع کے لیے سامنے آگئیں، جمائما نے ریحام خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے اگر ریحام خان کی کتاب برطانیہ سے شائع ہوئی توہتک عزت کا دعویٰ کروں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے جمائما نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع ہونے کے قابل نہیں اور یقین ہے ایسی کتاب برطانیہ میں شائع نہیں ہوسکتی تاہم کتاب اگر برطانیہ میں شائع ہوئی تو اپنے 16 سال کے بیٹے کے توسط سے ہرجانہ کا دعویٰ دائرکروں گی۔
On Reham Khan's book I've been assured that it's too libellous to be published in the UK but if it is published here, I will be suing for defamation & breach of privacy on behalf of my (then) 16 yr old son & in relation to the moronic, re-hashed Zionist conspiracy theories. Sigh
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) June 6, 2018