بنی گالہ کا خاص راز فاش۔۔۔۔۔ عمران خان اور ریحام خان کے درمیان جدائیاں ڈالنے والے کو کپتان نے اپنے گھر سے دھکے دے کر نکال دیا

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے پالتو کتے کو بنی گالا سے نکال دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف

کے چئیرمین عمران خان نے اپنی رہائش گاہ بنی گالا میں کتے پالے ہوئے ہوئے ہیں لیکن ایک بہت اہم شخصیت کو عمران خان کا کتے پالنا پسند نہیں آیا۔اور اہم شخصیت کے اعتراض کرنے پر بنی گالا سے عمران خان کے پالتو کتے کو نکال دیا گیا۔تاہم ابھی تک یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ بنی گالا میں پالتو کتے رکھنے پر کس شخصیت کو اعتراض تھا۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے عمران خان کے

کتے ”شیرو“ کو میڈیا پر بہت اہمیت حاصل رہی اور سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ ”شیرو“ عمران خان کا لاڈلہ اور وفادار کتا ہے جس کے بارے میں سنا گیا ہے کہ وہ اس کو گھر میں آزادانہ چھوڑتے ہیں اور وہ ایک فرد کی طرح بنی گالہ میں عمران خان کے ساتھ رہتا ہے حتیٰ کہ سوتا بھی عمران خان کے

بیڈروم میں ہے۔ عمران خان تو اپنے ”شیرو“ سے بہت پیار کرتے ہیں لیکن جو لوگ عمران خان سے ملنے جاتے ہیں ان کو ضرور ان کے کتے سے مسئلہ ہوتا ہے کیونکہ وہ مہمانوں کے ساتھ آ کر بیٹھ جاتا ہے اور ان سے بھی لاڈیاں کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اب سب کو تو خان صاحب کی طرح کتوں سے پیار نہیں ہوتا۔ ایک مرتبہ عمران خان سے ملاقات کے بعد جسٹس وجیہہ الدین نے یہ بیان

بھی دیا تھا کہ ہم عمران خان سے تو محبت کر سکتے ہیں لیکن ان کے کتوں سے نہیں اور خان صاحب کی سابقہ بیوی ریحام خان کو بھی ان کے کتوں سے پریشانی رہتی تھی کیونکہ وہ کتے اکثر خان صاحب کے بستر پر رہتے تھے۔ صرف خان صاحب ہی نہیں بلکہ بے نظیر بھٹو (شہید)، وسیم اختر، جنرل پرویز مشرف اور بہت سے سیاستدان اور معروف شخصیات بھی گھر میں کتے

پالنے کی شوقین ہیں۔ جنرل پرویز مشرف کو ہر نسل کے کتے پالنے کا شوق ہے اور وہ اپنے عزیز و ا قارب کو اگر تحفہ دینا چاہیں تو تحفے میں کتا دیتے ہیں ان کے لئے یہ بہت بڑا تحفہ ہے اور اپنے قریبی دوستوں سے کتا تحفے میں لیکر بہت خوش بھی ہوتے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.