اگر عمران خان وزیرعظم بن گئے تو ۔۔۔ ریحام خان نے کپتان بارے حیرت انگیز انکشاف کرڈالا،

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے الیکشن 2018 میں تحریک انصاف کی کامیابی پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اگر عمران خان وزیرا عظم بن گئے تو یہ ملک کیلئے تباہ کن ہو گا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ انھوں نے عمران خان سے اس لئے شادی کی تھی کہ انھیں خان صاحب اور ان کے مشن پر یقین تھا لیکن یہ سب جعلی ثابت ہوا۔ انکشافات سے بھری اپنی کتاب کے منظر عام پر آنے کے کچھ عرصہ بعد خاتون برطانوی صحافی کرسٹینا لیمب کو دیئے گئے ایک انٹر ویو میں ریحام خان نے

عمران خان کو منافق قراردیا اور کہا کہ خان صاحب خود کو خدا سمجھتے ہیں اور اقتدار میں آنے کیلئے سب کچھ کرسکتے ہیں اور اگر عمران خان وزیراعظم بن گئے تو یہ ملک کیلئے تباہ کن ہوگا۔ریحام خان نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ وہ پاکستان میں ایسی واحد مشہور شخصیات ہیں جن کیلئے عوام سب کچھ کرسکتے ہیں لیکن میں نے انھیں کہا

کہ اس کا حقیقی زندگی سے کوئی تعلق نہیں۔ ایک سوال پر ریحام خان نے کہا کہ عمراں خان وزیراعظم بننے کے بارے میں اپنے متعلق بہت خوش فہمی کا شکار ہیں اور صرف اپنے بارے میں سوچتے ہیں اور وہ اس حد تک اس خواہش کا شکار ہیں کہ دوسرے کے جذبات کا مناسب رویے سے جواب بھی نہیں دینا جانتے۔ عمران خان کی ذاتی زندگی سے متعلق ایک سوال پر ریحام خان نے کہا کہ عمران خان اس حد تک

بگڑ چکے ہیں وہ اے ٹی ایم مشین یا ما ئیکرو ویو بھی استعمال نہیں کرسکتے۔یاد رہے کہ ریحام خان کی عمران خان سے سب سے پہلے ملاقات اس وقت ہوئی جب ریحام خان نے چیئرمین تحریک انصاف کے گھر جا کر ان کا انتڑویو کیا تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.