ریحام اور عمران خان کی جنگ میں مولانا طارق جمیل بھی خبروں میں آگئے، مولانا طارق جمیل کے متعلق کیا انکشاف کر دیا گیا ؟ دھماکہ خیز انکشاف
ایک طرف جہاں ریحام خان کی کتاب موضوع بحث بنی ہوئی ہے وہیں دوسری جانب ریحام خان سے متعلق بھی انکشافات ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ ریحام خان کے اپنی کتاب میں عمران خان سمیت ان کے ساتھیوں پر عائد کیے جانے والے الزامات کے بعد اب عمران خان کے قریبی ساتھیوں اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے بھی ریحام خان سے متعلق انکشافات کرنا شروع کر دئے ہیں۔ پی ٹی آئی لندن کی رہنما سونیا عرفان نے بھی ریحام خان سے متعلق انکشافات کرتے ہوئے بتایا ک
ہ ریحام خان نے طلاق کے بعد بھی عمران خان سے رجوع کرنے کی کوشش کی تھی، انہوں نے کہا کہ ریحام خان نے میرے ذریعے ہی طلاق کے بعد عمران خان سے رجوع کرنے کی کوشش کی تھی، سونیا عرفان نے ریحام خان کی جانب سے عمران خان کو ای میلز بھی کیں۔ یہی نہیں بلکہ معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کے ذریعے بھی طلاق کا معاملہ حل کرنے کی کوشش کی جاتی رہی۔ سونیا عرفان نے بتایا کہ ای میل میں نبی پاک ﷺ کی زندگی کا حوالہ دے کر عمران خان سے طلاق واپس لینے کی درخواست کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اور ریحام
خان کے مابین اکتوبر 2015ء میں باہمی مشاورت کے تحت طلاق ہو گئی تھی، اس معاملے پر عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ریحام خان کو طلاق دینے کے معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ طلاق باہمی مشاورت پر ہوئی اور طلاق دینے کا فیصلہ نہایت سنجیدہ اور حساس مسئلے پر کیا گیا۔ ریحام خان کی پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے شادی جنوری 2015ء میں انتہائی سادگی سے ہوئی۔ شادی کے 9 ماہ اور 22 دن کے بعد ہی عمران خان اور ریحام خان میں علیحدگی ہو گئی۔ تاہم اب ریحام خان اپنی کتاب سے وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔